نمرہ بچہ کو ایک اور بین الاقوامی پروجیکٹ میں کاسٹ کر لیا گیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و مایاناز اداکارہ نمرہ بچہ کو پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول کے بعد ایک اور بین الاقوامی پروجیکٹ میں کاسٹ کر لیا گیا۔

اداکارہ مشہور برطانوی مصنف اگاتھا کرسٹی کے ناول پر مبنی بی بی سی کی جرائم اور جاسوسی سیریز ’مرڈر اس ایزی‘ میں نظر آئیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نمرہ بُچہ ’مرڈر از ایزی‘ میں مسز ہمبلبی کا کردار نبھائیں گی۔

بی بی سی کی نئی تھرلر سیریز میں ہالی ووڈ کے بڑے نام بھی شامل ہیں جن میں ڈیوڈ جانسن، مورفڈ کلارک اور پینی لوپ ولٹن جلوہ گر ہوں گے۔

دو حصوں پر مشتمل اس سیریز کی عکس بندی حال ہی میں اسکاٹ لینڈ میں شروع ہو گئی ہے۔ سیان ونمی کی تحریر کردہ اس سیریز کی ہدایت کاری بھارتی نژاد برطانوی فلم ساز مینو گاور کر رہے ہیں۔

اداکارہ نمرہ بچہ کی اس شاندار کامیابی پر انہیں ان کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا پے۔

نمرہ بچہ نے اپنے کام کو روایتی ڈراموں اور فلموں کے برعکس مزید وسعت دیتے ہوئے انٹرنیشنل پراجیکٹس کا حصہ بن رہی ہیں۔ نمرہ نے پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔