نوے روز کےا ندر انتخاب، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں تقسیم ہوگئی

نوے روز کےا ندر انتخاب کرانے کے معاملے پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں تقسیم ہوگئی پی پی پی مبینہ طور پر وفاق میں وزارتوں میں حصہ نہ ملنے اور سندھ میں مرضی کا چیف منسٹر نہ بنائے جانے کے سبب مقتدر قوتوں سے قدرے ناراض ہےاسی لیےپی پی پی نے 90روز کےا ندر الیکشن کےا نعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

پی پی پی کے رہنما رضا ربانی، فضل کریم کنڈی، سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ شدومد سے الیکشن کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سے باہر کی جماعتیں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، اے این پی بھی الیکشن میں ایک دن کی تاخیر نہیں چاہتی ان جماعتوں نے الیکشن کی تاریخ آگے بڑھنے پر احتجاج کا عندیہ دیا ہے .

ا ن جماعتوں نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن عملہ کی تعداد بڑھاکر مردم شماری اور حلقہ بندیاں دوماہ میں کرکے تین ماہ کے اندر انتخاب کرادیں پی ڈی ایم میں شامل دیگر چھوٹی جماعتیں بھی وقت پر انتخاب کرانے کے حق میں ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم الیکشن آگے بڑھانا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو کراچی ، حیدرآباد میں پی پی پی ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم بعض یقین دہانیاں چاہتی ہے ۔