تحریک عدم اعتماد ناکام، مودی کے کانگریس کو پاکستان سے محبت کے طعنے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خلاف پارلیمنٹ میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پاکستان کو نہیں بھولے اور اپنی تقریر کے دوران کانگریس کی ناکامی پر انہیں پاکستان سے محبت کے طعنے دیئے اور کانگریس کے راہنماؤں پر برس پڑے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جسے لوک سبھا کے اسپیکر نے ووٹنگ کے بعد مسترد کردیا۔

مودی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہماری حکومت پر باربار اعتماد ظاہر کیا ہے۔