نو گو ایریاز میں کمی ضرور آئی ہے مگر مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں:تجزیہ کار

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئےدفاعی تجزیہ کار، محمد علی نے کہا کہ جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے لئے ایک مثال بن جائے گا.

سینئر صحافی و تجزیہ کار، شہزاد اقبال نے کہا کہ نو گو ایریاز میں کمی ضرور آئی ہے مگر مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار، حامد میر نے کہا کہ جنرل فیض نے افغانستان میں ان خارجیوں کے لیڈروں سے مذاکرات کئے تھے۔

وہ یہ مذاکرات ذاتی حیثیت میں کررہے تھے یا ان کے پیچھے جنرل باجوہ بھی تھے کس کس کی تائید حاصل تھی۔