کسی بھی سیاسی جماعت نےاپنے امیدواروں کی فہرست کا اعلان نہیں کیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے شیڈول کے اعلان کے باوجود کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک میں آئندہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست کا اعلان نہیں کیا۔

باخبر سیاسی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدواروں کے انتخاب کے لیے ستر فیصد سے زائد حلقوں پر کام مکمل کر لیا ہے اور امکان ہے کہ ٹکٹ ہولڈرز کی پہلی کھیپ کی فہرست کل عام کر دی جائے گی۔

پیپلز پارٹی، مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی، ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، اے این پی، بی اے پی اور علاقائی جماعتیں اگلے ہفتے کے وسط میں اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کریں گی۔پی ٹی آئی کی تقدیر اب بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہے جو پیر کو اس کے انٹرا پارٹی انتخابات پر فیصلہ سنائے گا۔