شمالی کوریا کا متعدد کروز میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے متعدد کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر کیے ہیں۔

جنوبی کوریا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا یہ ایک ہفتے میں چوتھا میزائل تجربہ ہے۔