شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش حملوں کاماسٹر مائنڈ ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش حملوں کاماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کی گئی جس میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ صدام لنگڑا ہلاک ہوگیا جب کہ دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

دوسری جانب بنوں میں پولیس چوکی پر دستی بم سےحملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔