الامین اکیڈمی کے چیئرمین پیر ضیا ءالحق نقشبندی کے بہنوئی کی وفات پر صحافیوں ، ادیبوں اور ایڈیٹرز کے پلیٹ فارم “پہچان “ کے ممبران کی الامین اکیڈمی آمد ۔
پیر ضیاء الحق نقشبندی سے اظہار تعزیت ۔ معروف صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی، امجد اقبال ، عرفان اطہر ، قیصر شریف ، ذبیح اللہ بلگن ، خالد ارشاد صوفی ، شاہد نذیر چودھری اور اشرف سہیل نے پیر ضیاء الحق نقشبندی سے ان کے بہنوئی کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔
اس موقع پر مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ موت کا ایک وقت مقرر ہے جس پر ہم سب مسلمانوں کا ایمان ہے۔ مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا کرنا ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر فرض ہے ۔ ہم سب دکھ کی اس گھڑی میں پیر ضیاء الحق نقشبندی ساتھ ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے ۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پیر ضیاء الحق نقشبندی کے خاندان کیلئے یہ ایک بڑا صدمہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور مرحوم کے درجات بلند کرے ۔
امجد اقبال ایڈیٹر روزنامہ جناح نے کہا کہ کسی عزیز کا دنیا سے چلے جانا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر دے ۔
اشرف سہیل ایڈیٹر روزنامہ مشرق ، عرفان اطہر ایڈیٹر روزنامہ جرائت ، شاہد نذیر چودھری ملٹی میڈیا ہیڈ اردو پوائنٹ ، خالد ارشاد صوفی ڈائریکٹر کاروان علم فاؤنڈیشن اور ذبیح اللہ بلگن ایڈیٹر روزنامہ پوسٹ مارٹم نے اپنے اپنے الفاظ میں پیر ضیاء الحق نقشبندی سے تعزیت کی اور مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی ۔