سال کا آخری کاروباری دن، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

سال کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے لگا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان کھائی دے رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 93 پیسے کا تھا۔

PSX: سال کا آخری کاروباری دن، مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال کے آخری کاروباری دن کے آغاز پر رجحان مثبت ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 158 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔