شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دینے کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

شاہ محمود قریشی کے بیان حلفی کو بھی تحریری فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بیان حلفی میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

انہوں نے اشتعال انگیزی کا حصہ نہ بننے کا بیان حلفی دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی کی گئی تو توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو گی۔

عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے نظربندی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔