ذوالفقاراحمد کے اغواء کیس کی تحقیقات ایس پی رینک کے افسر کو دینے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے معروف صنعت کار ذوالفقاراحمد کے اغواء کیس کی تحقیقات ایس پی رینک کے افسر کو دینے کا حکم دے دیا۔

پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ اے کلاس کرنے کی رپورٹ جمع کروائی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

عدالت نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر نے تحقیقات میں کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ تفتیشی حکّام نے اپنے کندھے سے صرف بوجھ اتارا ہے۔