پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شیر افضل مروت کے بھائی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ایم پی او آرڈر کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو شیورٹی بانڈ کے بدلے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔