پنجاب، خیبرپختونخوا میں ہماری سیٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا:امتیاز شیخ

رہنما پیپلز پارٹی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عام انتخابات پر پیپلز پارٹی کو بھی شدید تحفظات ہیں، سیاسی جماعتوں کو مفاہمت اور رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

امتیاز شیخ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا میں ہماری سیٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا، ملک کی موجودہ صورتحال میں قیادت نے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے ہمیشہ ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں کو بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کی تقلید کرنی چاہیے۔