اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹرمینل پر گرنے والے ڈرون کے مالک کی شناخت ہوگئی

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹرمینل پر گرنے والے ڈرون کے مالک کی شناخت ہوگئی۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے علی ٹاؤن ٹرمینل 2 میں منگل کی شب واشنگ پوائنٹ پر پُراسرار ڈرون گرنے سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا، ڈرون کی لمبائی 6فٹ 4 انچ جبکہ اس کے پروں کی لمبائی 13 فٹ ہے۔ ڈرون پر امریکی پرچم کا نشان بھی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ہال روڈ الیکٹرونکس مارکیٹ سے حامد نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ،جس کا کہنا ہے کہ ڈرون کا مکینک ہے ، اس نے ڈرون ٹیسٹ پرواز کے لیے اڑایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹرمینل پر پاکستانی اور چینی انجینیئرز کام کرتے ہیں، تخریب کاری کے پہلوپر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے ڈرون گرنے کا مقدمہ دفعہ 440 کے تحت درج کرلیا ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق ڈرون کو فارنزک کیلئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے ۔