پیک نے امتحان کیلئے رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کا ریکارڈ مانگ لیا

پرائیویٹ سکولز کے طلبہ بھی لارج سکیل اسیسمنٹ کا امتحان دیں گے، پیک نے امتحان کیلئے رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز کے طلبہ بھی لارج سکیل اسیسمنٹ کا امتحان دیں گے۔ پرائمری کی سطح پردوسری، تیسری، چوتھی اور مڈل سکولوں میں صرف چھٹی اور ساتویں جماعت کا امتحان لیا جائے گا۔ ریکارڈ 21 نومبر تک پیک حکام کو ہر صورت مہیا کیا جائے گا۔

رجسٹرڈ پرائیویٹ سکول ایجوکیشن اتھارٹیز کی زیر نگرانی امتحان دیں گے۔ امتحان پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔ امتحان کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فراہم کرے گا، لارج سکیل اسیسمنٹ کا امتحان فروری کے پہلے ہفتے میں لیا جائے گا۔