معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
پاک بھارت مقابلے، امپائرنگ انتہائی مشکل قرار
سائمن ٹوفل نے پاک بھارت مقابلوں میں امپائرنگ کو مشکل تجربہ قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں سائمن ٹوفل نے کہا کہ پاک بھارت مقابلوں میں امپائرنگ مشکل تجربہ ہوتی ہے،روایتی حریفوں کے مقابلے پر کروڑوں نگاہیں مرکوز اور شائقین کی بڑی توقعات وابستہ ہوتی ہیں، بڑی تعداد میں ماہرین بھی تجزیے کیلیے موجود ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2004کی پاک بھارت سیریز میں ماحول بڑا مختلف تھا، صدر مملکت کے برابر سیکیورٹی تھی، مشین گنز کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار ہم وقت موجود رہتے، باہر نکلنے کا موقع نہیں تھا، ہم نے ماحول کا دباؤ لیے بغیر ہر گیند پر توجہ دیتے ہوئے اپنی ذمہ داری بہتر انداز میں سرانجام دینے کی کوشش کی۔
2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت ہونے والے تلخ تجربہ کے سوال پر آسٹریلوی امپائر نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد دو سال قبل پی ایس ایل کیلیے پاکستان آمد ہوئی، کراچی میں اپنے قیام سے لطف اندوز ہوا۔ سائمن ٹوفل نے کہا کہ علیم ڈار نے ریکارڈ میچز سپروائز کیے ہیں، احسن رضا کو بھی کچھ عرصے سے جانتا ہوں، دونوں بہترین امپائر ہیں تاہم میری تشویش یہ ہے کہ مستقبل کیلیے پاکستانی امپائرز کہاں سے آئیں گے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آن لائن ایکریڈیٹیشن کورس تیار کرنے کا مقصد امپائرز کومستقبل کے چیلنجز کیلیے تیار کرنا ہے، اس کا پاس یا فیل ہونے سے تعلق نہیں بلکہ مہارت کو بہتر بنانا ہے، آن لائن ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھر پر بیٹھ کر ہی یہ کورس مکمل کرسکتے ہیں، اس کے 3مراحل تعارفی، لیول ون اور لیول ٹو ہیں، موجودہ امپائرز کو تعارفی مرحلے کی ضرورت نہیں، امپائرز میچ کے انعقاد کیلیے تیاری، کسی متنازع صورتحال میں فیصلے اور تکنیک کے ساتھ کرکٹ میچ سپروائز کرانے کی مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ کے جوش و خروش کی کمی تو محسوس کرتا ہوں مگر اب فیملی اور سفر کیلیے وقت مل رہا ہے، آن لائن کورس کی صورت میں اب نئی نسل کی مدد کرنے کا وقت میسر ہے۔
ٹیکنالوجی کے باوجود امپائرز کے 93 فیصد فیصلے درست ثابت ہوتے ہیں
سائمن ٹوفل ٹیکنالوجی کے باوجود میچ آفیشلز کے فیصلوں پر مطمئن ہیں، اس حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ آج بھی امپائرز کے 93فیصد فیصلے درست ہوتے ہیں جبکہ ڈی آر ایس کا سہارا لینے والے کرکٹرز کی کامیابی کا تناسب 25فیصد ہے۔
کیمروں اور میچ دیکھنے والی کروڑوں نگاہوں کی موجودگی میں درست فیصلوں کا دباؤ تو ہر انٹرنیشنل میچ میں ایک جیسا ہوتا ہے مگر اعدادو شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امپائرز بہتر ہیں،اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹرز کوامپائرنگ کی طرف نہیں آنا چاہیے۔
اینڈریو سائمنڈز کا درانداز شائق کو گرانا مزاحیہ ترین لمحہ تھا
سائمن ٹوفل نے آنجہانی اینڈریو سائمنڈز کے شائق کو نیچے پٹخنے کو اپنے کیریئر کا مزاحیہ ترین واقعہ قرار دیدیا، انھوں نے بتایا کہ ایک تماشائی در اندازی کرتے ہوئے پچ تک پہنچ گیا تھا، اینڈریو سائمنڈز نے ان کو اس انداز میں پٹخا کہ وہ نیچے گر گیا، یہ شاید میدان میں میرے کیریئر کا سب سے مزاحیہ واقعہ تھا۔