پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان قومی ترقی کو یقینی بنا سکتا ہے، صد ر مملک کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 24ویں ایف سی ایس کانووکیشن سے خطاب
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان قومی ترقی کو یقینی بنا سکتا ہے اور غربت، بے روزگاری، عدم برداشت اور انتہا پسندی کا خاتمہ کر سکتا ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق 24ویں ایف سی ایس کانووکیشن کی تقریب نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 4 پی ایچ ڈی، 48 ایم فل اور 208 بی ایس گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو میڈلز اور امتیازی اسناد بھی دی گئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو ان کے تعلیمی کیریئر میں ایک اہم سنگ میل کی تکمیل پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان قومی ترقی کو یقینی بنا سکتا ہے اور غربت، بے روزگاری، عدم برداشت اور انتہا پسندی کا خاتمہ کر سکتا ہے۔آخر میں انہوں نے تمام فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین اور اہلخانہ کو اپنی تعلیم کی کامیابی سے تکمیل پر دلی مبارکباد دی۔صدر این ڈی یو لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قوم کا کردار اس کے تعلیمی اداروں میں تشکیل پاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اور تحقیق میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے کیلئے این ڈی یو اپنے طلباء کو علم حاصل کرنے کیلئے سازگار ماحول اور متعلقہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی یو گریجوایٹس کو پیشہ وارانہ کیریئر میں کردار اور عزم کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے جس کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ قبل ازیں صدر این ڈی یو لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے تقریب میں مہمان خصوصی، معززین، اساتذہ، والدین اور طلباء کا استقبال کیا۔