پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز بیٹی کے باپ بن گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے گھر رحمت برس گئی، بیٹی کے باپ بن گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے ساتھ اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتوں کے طفیل ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

محمد نواز نے ہسپتال کے کمرے کی بھی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

خیال رہے کہ محمد نواز نے 2018ء میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اپنی دیرینہ منگیتر ایزدیہار سے شادی کی تھی۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی، 2020ء میں ان کے ہاں پہلے بیٹے زریان خان کی پیدائش ہوئی تھی۔