پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی۔

پاکستا کرکٹ بورڈ کے مطابق ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کے بعد پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان سے خصوصی پرواز سے کولمبو روانہ ہوئی تھیں۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم رات 3 بجے چارٹرڈ فلائٹ سے روانہ ہوئی تھی، کولمبو سے ٹیم بس کے ذریعے کینڈی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا جبکہ نیپال کی ٹیم 4 ستمبر کو بھارت کے مد مقابل ہوگی