پاکستان کے پاس کوئی آپشن ’بی‘ نہیں ہے، آئی ایم ایف آخری آپشن ہے:مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی آپشن ’بی‘ نہیں ہے، آئی ایم ایف آخری آپشن ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو آپشن ’بی‘ کی بات کرتے ہیں وہ غلط بات کرتے ہیں، جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی عزت کرتا ہوں، انہوں نے سیاسی کیریئر میں بڑی مدد کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر میں نے ان کو پرائیویٹ میں جواب دیا ہے، اسلام آباد میں ان سے ملاقات کروں گا۔