پاکستان کو جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک 15.4 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ ہوچکی ہے:وزارت اقتصادی امور

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک 15.4 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ ہوچکی ہے۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس میں دوست ممالک کے 6 ارب ڈالر قرض کی ری فنانسنگ بھی شامل ہے، قرض کی ری فنانسنگ میں چین، سعودی عرب سے 3 ،3 ارب ڈالرشامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1.3 ارب ڈالر کے چینی قرض کی ری فنانسنگ بھی اس میں شامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے 23-2022 کےدوران قرضوں کی دوبارہ ادائیگی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے مالیاتی انتظامات کیے، حکومت زرمبادلہ کے ذخائرکی سطح میں بہتری کی توقع کر رہی ہے۔