وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شعبہ زراعت میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ زراعت اور غذائی تحفظ سے متعلق سیمینار میں زراعت کی اہمیت پر زور دیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک خوراک اور زراعت سے متعلق سالانہ 40 ارب ڈالرز کی امپورٹ کرتے ہیں۔
At the National Seminar on Agriculture & Food Security yesterday, I stressed the importance of revitalizing agriculture as a harbinger of the second Green Revolution. We have all along heard about high-sounding & lofty visions but without hard work, perseverance & diligence, they…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 11, 2023
انہوں نے کہا کہ اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام اسی مقصد کے لیے کیا گیا ہے، جی سی سی ممالک کو اس کونسل کے ذریعے شعبہ زراعت میں سرمایہ کاری پر راغب کرنا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آنے والے چار پانچ سال میں مزید 40 ارب کی سرمایہ کاری کی امید ہے، اس اقدام سے 40 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی، گرین پاکستان کا مقصد معیشت کی بہتری کے لیے شعبہ زراعت کو خاص اہمیت دینا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زراعت اور غذائی تحفظ سے متعلق سیمینار معمول کی سرگرمی نہیں تھا، پائیدار معیشت کے لیے ہمیں مستقبل میں قرض کے دلدل سے نکلنے کا وعدہ کرنا ہو گا، متحد اور اندرونی طور پر مضبوط ہو کر ہم یہ کام کر سکتے ہیں۔