جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کررہا ہے۔ پاکستان پہلا میچ ہار گیا ہے۔
نیوزی لینڈ سے مسلسل تیسرا میچ پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہارا ہے،سابق کپتان، راشد لطیف نےکہا کہ اگلا میچ پاکستان کے لئے جیتنا لازمی ہوگیا ہے۔
بابر اعظم کھیلنے میں بہت سلو ہوگئے ایسا تو ٹیسٹ میں بھی نہیں کھیلا جاتا، سابق کرکٹر،سکندر بخت نے کہا کہ ہماری ٹیم اس وقت بیک فٹ پر چلی گئی ہے امید کرتا ہوں کہ انڈیا سے جیت جائے۔میں صرف سلیکشن کمیٹی کو مورد الزام ٹھہراؤں گا جنہوں نے یہ ٹیم بنائی ہے۔
سابق کپتان، راشد لطیف نےکہا کہ پاکستان میں جتنے میچ ہوئے نیوزی لینڈ کا کھیلنے کا انداز ایک ہی تھا۔ان کی شروع میں وکٹ گرتی ہے تو لمبی پارٹنر شپ کرتے ہیں۔ہمارے پاس آؤٹ کرنے والے بالرز کم رہ گئے۔شاہین آفریدی کی نئی گیند سے سوئنگ بند ہوگئی ہے۔