پاکستان ریلوے کا ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے سفرکو محفوظ اور پر کشش بنانے کے لئے ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں ریل مسافروں کے لئے سفری سہولیات میں اضا فہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سی سی ٹی وی تنصیب کامقصدمسافروں کی سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے گرین لائن ٹرین از سرنو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، آئندہ ماہ سے گرین لائن مسافر ٹرین کو دوبارہ سے بحال کر دیا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے پنڈ دادن خان سے ملکوال ٹر ین سروس شروع کرنے کے لئے ڈی ایس راولپنڈی کو مطلعقہ ڈپٹی کمشنرز اور علاقے کے اہم شخصیات سے ملاقات کرکے جامع رپوٹ اس ہفتے پیش کر نے کا حکم دے دیا۔