اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے آخری گروپ میچ میں مکاؤ کو 0-3 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ نواز، انس شاہ اور سخی ترین نے میچز جیتے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کل بھارت اور چین کو بھی شکست دی تھی۔