پاکستان کابیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ٹو زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کی تربیتی لانچنگ کا مقصد تربیت اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا۔

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے تکنیکی مہارت، لگن اور کام کو سراہا جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارک باد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔