پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا

پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔

جو لائی اور اگست میں سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 84 فیصد کی کمی کے بعد 19 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی ،رواں مالی سال بھی افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی گراوٹ آئی ہے۔

جولائی اور اگست میں سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 84 فیصد کی کمی کے بعد 19 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال اسی عرصے میں ایک ارب 22 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز تھی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جس کے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔