پاکستان ویمنز ایمرجنگ ٹیم ہانگ کانگ روانہ

پاکستان ویمنز ایمرجنگ ٹیم ہانگ کانگ روانہ ہوگئی جس کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں۔

پاکستان ٹیم ویمنز ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 12 سے 21 جون تک ٹن وونگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم گروپ اے میں میزبان ہانگ کانگ، بھارت اور نیپال کے ساتھ ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 13 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 17 جون کو پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا۔

ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اور ایونٹ کا فائنل 21 جون کو ہوگا۔