معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
پاکستانی طلبا کو چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے سیکھنے کا مشورہ، پاکستانی سفیر
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے چینی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور پیشرفت سے سیکھیں۔
اتوار کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خا نہ میں منعقدہ ’’سٹوڈنٹس فورم‘‘سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلبا کو چین پاکستان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اب دوطرفہ ایجنڈے کا ایک اہم عنصر ہے اور پاکستانی طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد مختلف شعبوں میں اپنی تعلیم کے لیے چینی یونیورسٹیوں کا انتخاب کر رہی ہے۔
دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان بھی مضبوط روابط ہیں جن میں فیکلٹی ایکسچینج اور ریسرچ پروگرام شامل ہیں۔ چینی تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی سفیر نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور چینی اعلیٰ معیار کی ترقی اور پیشرفت سے سیکھیں۔ انہوں نے طلبا کو پاکستان کا سفیر قرار دیا اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے اہتمام اور ان میں شرکت کے ذریعے پاکستان کی مثبت پیش رفت کے لیے ان سے تعاون کی درخواست کی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں معین الحق نے چین میں پاکستانی طلبا کے ساتھ پاکستان ایمبیسی، چین میں منعقدہ سٹوڈنٹس فورم میں بات چیت کرنے کی تاکید بھی کی اور کہا کہ میں ان نوجوان سفیروں اور چین پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی ترقی کے لیے ان کی تجاویز سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ سٹوڈنٹس فورم میں طلبا کو چین میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل کی طرف سے پیش کی جانے والی قونصلر خدمات کے بارے میں بھی بتایا گیا اور حال ہی میں چین میں پاکستانی طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے پورٹل (http://studentsinchina.pk) کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ جس کا مقصد پاکستانی طلبا ، اس کالرز اور پیشہ ور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ کامیابی کی کہانیاں شیئر کی جا سکیں اور اہم تعلیمی امور پر بات چیت کی جا سکے۔
بعد ازاں طلبا نے انٹرایکٹو سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے سفارت خانے کی رسائی کی کوششوں کو سراہا اور فورم کو مختلف یونیورسٹیوں سے آنے والے طلبا کے درمیان شمولیت اور تعامل کا ایک اہم موقع قرار دیا۔یہ فورم طلبا کے ساتھ سفارت خانے کی رسائی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد طلبا کے درمیان تعامل کو فروغ دینا اور کمیونٹی کے جذبہ کا فروغ ہے۔ تقریب میں چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 200 سے زائد پاکستانی طلباء نے شرکت کی ہے۔