پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
جاپان میں تعینات ہونے والے پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نےسفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں
جاپان میں تعینات ہونے والے پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ گزشتہ روز جاپان پہنچ گئے ہیں، انہوں نے اپنی آمد کے ساتھ ہی سفارتی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں، وہ عنقریب جاپان کے شہنشاہ کو اپنی اسناد سفارت بھی پیش کریں گے۔
رضا بشیر تارڑ پاکستان کے سینئر سفارتکار ہیں اور جاپان آنے سے قبل وزارت خارجہ میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
وہ کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے نہ صرف پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کی بہتری میں مثالی کردار کیا بلکہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بھی ان کا کردار مثالی تھا۔
رضا بشیر تارڑ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان کے نائب مستقل نمائندے کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، وہ وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجاد دے چکے ہیں۔
جاپان آنے سے قبل پاکستانی سفیر نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں اور ان سے پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کے لیے رہنمائی حاصل کی جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی ہدایات حاصل کیں۔
جاپان میں ان کی تعیناتی کو کئی چیلنجز کا سامنا ہوگا جس میں پاکستان کی جاپان کے ساتھ کم ہوئی تجارت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور عوامی تعلقات میں مزید بہتری بھی ان کا مقصد ہوگا جبکہ سب سے اہم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش شدید چیلنجز سے نبر آزما ہونا بھی سفیر پاکستان کے لیے اہم ٹاسک ہوگا جس میں کمیونٹی کے ساتھ ماضی میں سفارتی حکام کی جانب سے روا رکھا جانے والا سلوک اور اپنے ہی پاکستانیوں کے خلاف ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر جاپان میں جھوٹے مقدمات کے سبب پاکستان کی بدنامی جیسے واقعات کی روک تھام بھی سفیر پاکستان کے لیے اہم چیلنج ہوگا۔
تاہم امید ہے اپنی شاندار سفارتی خصوصیات اورتجربے کے ساتھ سفیر پاکستان تمام معاملات کو خوش اسلوبی کے ساتھ طے کر کے ایک نئے سفارتی عہد کی بنیاد رکھیں گے۔
دریں اثناہ نئے سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کی جاپان آمد پر مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان ، چیئر مین ملک یونس ، پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاید مجید ، تحریک انصاف جاپان کے صدر ملک یار محمد ، سینئر رہنما لالہ رفاقت سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے سفیر پاکستان کو جاپان میں خوش آمدید کہا ہے ۔۔