صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کا ایک خاندان بہت ہی منفرد ریکارڈ کا مالک ہے اور یہ ریکارڈ انہوں نے بنایا نہیں بلکہ قسمت کی طرف سے ان کے لیے خود بنا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق لاڑکانہ کے امیر اور خدیجہ کی تاریخ پیدائش یکم اگست ہے جبکہ ان کے 7 بچے بھی مختلف سالوں میں اس ہی دن پیدا ہوئے۔
August 1st is a big day for the Mangi's as nine family members share the same birthday!https://t.co/C0qrA1Abqu
— Guinness World Records (@GWR) July 10, 2023
رپورٹس کے مطابق امیر اور خدیجہ نے 1991 میں شادی بھی یکم اگست کو کی جس کے ایک سال بعد یکم اگست کو ہی ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
لاڑکانہ کے اس خاندان میں شامل 7 بچوں کی عمریں 19 سے 30 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان میں سے 2 بھائی اور 2 بہنیں جڑواں بھی ہیں۔
اس سے قبل ایک ہی دن پر خاندان کے سب سے زیادہ افراد کی پیدائش کا ریکارڈ امریکا میں 5 بچوں کے پاس تھا جو 1952 سے 1966 کے درمیان 20 فروری کو پیدا ہوئے تھے۔