پاکستانی زائرین بغداد ائیرپورٹ پر پھنس گئے

عراق جانے والے 18 پاکستانی زائرین بغداد ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق 18 پاکستانی زائرین کو بغداد ائیرپورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا ہے، غیرملکی ایئرلائن کاعملہ کاؤنٹر چھوڑ کرغائب ہوگیا جس کی وجہ سے زائرین کو پاسپورٹ نہیں دیے جا رہے۔

پاکستانی زائرین کا کہنا ہے کہ عراقی حکام کچھ بتانے کو تیار نہیں، پاسپورٹ نہیں دیے جا رہے، ایسا لگتا ہے زائرین کے پاسپورٹس عراقی حکام سے گم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زائرین کا تعلق کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے ہے۔