پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے پلیئرز نے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، سرفراز اور حسن علی نے نوجوان پلیئرز کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔
Stars welcome the champs 🤝🫂
Proud of the boys for winning the #ACCMensEmergingTeamsAsiaCup 🏆#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/0Q8phZ7S2K
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 23, 2023
کرکٹرز نے جیت کا جشن روایتی انداز میں کیک کاٹ کر منایا۔
بابر اعظم نے کیک کاٹتے وقت سنچری میکر طیب طاہر کو آگے بلا لیا۔
ہوٹل کی لابی میں فینز بھی پاکستان شاہینز کو مبارکباد دینے جمع ہوئے، فینز نے شاہین کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔