پاکستان کے ’’برکس گروپ‘‘ کےممبر بننے کے امکانات روشن

پاکستان کے ’’برکس گروپ‘‘ کے آئندہ سال ممبر بننے کے امکانات روشن ہیں

یکم جنوری سے سعودی عرب‘ ایران‘ یواے ای‘ ایتھوپیا‘ ارجنٹائن‘ مصر برکس فیملی میں شامل ہوجائینگے ،پاکستان نے سرکاری طور پر بین الاقوامی ’’برکس گروپ‘‘ میں شامل ہونے کی درخواست دیدی ہے۔

بین الاقوامی سفارتکاروں کے مطابق پاکستان کے برکس فیملی میں شامل کئے جانے کے روشن امکانات ہیں کیونکہ 2024ء میں برکس کی چیئرمین شپ روس کے پاس ہو گی۔

روس کے علاوہ چین بھی اس نکتہ نگاہ کا اظہار کر چکا ہے کہ برکس فیملی کے ممبران کی تعداد میں مزید ملکوں کا اضافہ کیا جائے۔