پاکستان کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں:بلومبرگ

امریکی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہےکہ پاکستان کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں۔

بلومبرگ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے اور پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرقرضے کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس آج ہوگا۔

بلومبرگ کا کہنا ہےکہ اسٹاف لیول معاہدے پر پاکستان کا ڈالر بانڈ 27 فیصد بڑھا ہے، پاکستان اپنے معاشی مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی فنڈنگ بہتر ہوئی ہے۔

بلومبرگ نے کہا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں۔