پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پاکستان کی عدالت عظمیٰ میں بھی پاکستان کے سیمی فائنل کاچرچا
پاکستان کی عدالت عظمیٰ میں آج سماعتوں کے دوران پاکستان کے سیمی فائنل کا خوب چرچا ہوا، وکلا نے بھی نیب ترامیم کیس ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔
سیمی فائنل کی وجہ سے نیب ترامیم کیس کل تک ملتوی کرنے پر وکلا معترض، وکیل مخدوم علی خان نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ کل ایک بجے پاکستان کا سیمی فائنل ہے، اس وقت کیس کی سماعت نہ رکھیں۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ مجھے تو اس بارے میں معلوم ہی نہیں تھا۔
چیف جسٹس نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ سیمی فائنل کی وجہ سے کل کیس کی سماعت ہی نہ رکھیں؟
دوسری جانب وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیس پہلے ہی التواء کا شکار ہے، جس پر جسٹس منصور نے خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب کل کا دن چھوڑ دیں، آپ بھی کرکٹ کے شیدائی ہیں۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ اگر برا نہ منائیں تو ہم میچ دیکھتے رہیں گے،آپ دلائل دیتے رہنا۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے دلچسپ حل نکالا اور کہا کہ عدالت کے باہر میچ کے لیے اسکرین لگوا دیتے ہیں۔
انہوں نے قومی ٹیم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ کل سیمی فائنل میں پاکستان جیت جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کل کیس جلدی ختم کرلیں گے، تب تک میچ اچھے حالات میں چل رہا ہو۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔