پانامہ، آٹھ سال قبل دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے پانامہ پیپرز لیکس کیس میں سامنے آنے والی 436 پاکستانی کمپنیوں اور افراد کے خلاف بھی تحقیقات کروانے کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے آٹھ سال قبل دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے.

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان پر مشتمل دو رکنی بنچ جمعہ 9 جون کو درخواست کی سماعت کرے گا، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔