پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، نواز شریف اور مریم نواز ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز جاتی امراء سے ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ بھی پارٹی دفتر پہنچ گئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہو گا۔

پارٹی سیکریٹریٹ میں آج سرگودھا ڈویژن کے امیدواروں کے ساتھ میٹنگ ہو گی۔