پی سی بی نےچیمپئنز کپ کے ٹاپ پلیئرز لاہور میں کنیکشن کیمپ کیلئے بلالیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز کو لاہور میں کنیکشن کیمپ کے لیے بلالیا۔

چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے جہاں ایک روزہ کنیکشن کیمپ 23 ستمبر کو ہوگا۔

چیمپئنز کپ کا آخری پول میچ 22 ستمبر کو ہوگا، 23 ستمبر کو آرام اور 24 سے پلے آف مرحلہ شروع ہوگا۔

بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاہین آفریدی اور صائم ایوب کنیکشن کیمپ کے لیے لاہور مدعو کیے گئے ہیں۔

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی کیمپ میں موجود ہوں گے۔

دوسری جانب ریڈ بال کوچ جیسن گلسپی کنیکشن کیمپ میں شرکت کے لیے 22 ستمبر کو لاہور پہنچ جائیں گے۔

کنیکشن کیمپ میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔