پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔
پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ذکاء اشرف کے نام سے ٹوئٹر پر بنا ہوا تصدیق شدہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے پی سی بی نے ٹوئٹر کو شکایت کی ہے۔
Mr Zaka Ashraf does not have an account on @Twitter. This is a fake account and has been reported to @verified by the PCB. pic.twitter.com/PbMYm2Chat
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 7, 2023
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ذکاء اشرف کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔
10 ارکان پر مشتمل اس نئی مینجمنٹ کمیٹی میں چیئرمین ذکاء اشرف کے علاوہ کلیم اللّٰہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذولفقار ملک شامل ہیں۔