پی ڈی ایم کا کل کا احتجاج ٹریلر تھا، فلم ابھی باقی ہے:طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا کل کا احتجاج ٹریلر تھا، فلم ابھی باقی ہے۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ کل پی ڈی ایم کا دھرنا مؤخر ہوا ہے ختم نہیں ہوا، عوامی عدالت کو ہی آخری فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجرم کو مہمان بنایا جائے گا تو عوام احتجاج کریں گے، آج ازخود نوٹس کا اختیار حرکت میں ہے، پارلیمنٹ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بلوائیوں کے ساتھ ادب سے پیش نہیں آيا جاتا، کور کمانڈر کے گھر اور جی ایچ کیو میں آگ لگانے والے کے مقدمے ملٹری کورٹس میں چلنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر الیکشن مینج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، 9 مئی کو آگ لگانے والے تحریک انصاف کے عہدے دار اور ٹکٹ ہولڈر ہیں، عمران خان کو تمام فسادات کی پلاننگ کا علم تھا۔