لوگ بے چینی سے منتظر ہیں کہ قومی اسمبلی کاجلاس کب ہوگا؟

قوم کی نظر یں اب قومی اسمبلی کے اجلاس پر لگی ہیں ، لوگ بے چینی سے منتظر ہیں کہ اجلاس کب ہوگا؟

دوسر اسوال سب کے ذہنوں میں یہ ہے کہ سیا سی جماعتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد حتمی پوزیشن کیا ہوگی ؟

رولز تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد 3 روز میں امیدوار کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں جن کی بنیاد پر متعلقہ سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کا کلیم کر سکے گی۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی 60اور اقلیتوں کی دس نشستیں ہیں جن کی تقسیم کے بعد ہر سیا سی جماعت کا سکور بورڈ فائنل ہوگا۔

آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پرصدرِ مملکت کو 21 روز کے اندر قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنا ہو گا۔

ممکنہ طور پر 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے اُسی دن نومنتخب ارکانِ قومی اسمبلی سے سپیکر راجہ پرویز اشرف حلف لیں گے جس کے بعد نئے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔