ملک بھر میں غول در غول لوگوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

ملک بھر میں غول در غول لوگوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، پنجاب کے سابق وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ان کے مشیر یہاں تک لائے۔

پی ٹی آئی کے راجہ شکیل نے کہا کہ ظل شاہ کی موت اس کی گاڑی کے ڈرائیور سے ہوئی لیکن اس پر بھی سیاست کی گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف چھوڑ دی، کہا عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

دیوان عظمت، احسن عنصر، ایم این اے خرم شہزاد نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

کراچی سے پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے رابعہ اظفر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی اور ابرار الحق نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی، ابرار الحق نے کہا جب سیاست ہی چھوڑ دی تو پھر پی ٹی آئی یا کسی اور جماعت کا نام کیا لینا۔

ابرار الحق اپنی پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔