عوام بچت بازاروں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں:شرجیل انعام میمن

صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سندھ بھر میں بچت بازار قائم ہیں، عوام بچت بازاروں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، کو روکنے کے لیے افسران کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ شکایات براہِ راست متعلقہ افسران تک پہنچائیں۔