حیدرآباد میں آج سے پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگیا

حیدرآباد میں آج سے پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگیا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بس سروس کا افتتاح کیا۔ پہلے مرحلے میں بس سروس ہٹڑی بائی پاس، ہالا ناکہ، قاسم آباد کے روٹ پرچلائی جائے گی۔

بس کے روٹ پر لگے درختوں کو کاٹ دیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھاکہ آج حیدرآباد کے شہریوں کیلئے خوشی کا دن ہے، حیدرآباد میں صوبائی حکومت کی جانب سے پیپلزبس سروس شروع ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کی تین دن کیلئے سفری سہولت مفت ہوگی، اگلے ماہ پیپلزبس سروس کی شروعات سکھرمیں بھی کریں گے۔