پشاور : پی ٹی آئی ایم پی اےسے رابطےکے الزام میں ایس ایچ او فواد علی کے خلاف ایف آئی آر درج

پشاور میں سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطےکے الزام میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فواد علی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

مقدمےکے متن کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ پر سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطےکا الزام ہے، ملک واجدکا کارکنان کو لوٹ مار اور گھیراؤ جلاؤ پر اکسانے میں اہم کردار تھا۔

مقدمےکے متن کے مطابق ایس ایچ او سابق ایم پی اے کوگرفتاری سے بچانےکے لیے فون بندکرنےکا کہتے رہے، ایس ایچ او نے سابق ایم پی اے ملک واجد کو دیگر معلومات بھی دیں۔