حافظ نعیم الرحمان کی پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شہر قائد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بلدیاتی نمائندوں کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کردی۔

حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ جنہیں گرفتار کیا گیا، وہ کہاں ہیں؟ خود درخواست کیوں نہیں دیتے؟

اس پر امیر جماعت اسلامی کراچی کے وکیل نے کہا کہ یوسی چیئرمینز حافظ نعیم الرحمان کے ووٹرز ہیں، اس لیے ہم آئے ہیں۔

عدالت عالیہ سندھ نے صوبائی حکومت کو 9 جون کےلیے نوٹس جاری کردیا اور ساتھ ہی گرفتار یوسی چیئرمینز سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔