سارہ خان کی بھارتی ہیرو کارتیک آریان کے ساتھ ملاقات کی تصویر وائرل

پاکستانی خوبرو اداکارہ سارہ خان کی بھارتی ہیرو کارتیک آریان کے ساتھ ملاقات کی تصویر وائرل ہو گئی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر آج کل بیرونِ ملک سیرو تفریح میں موجود ہیں۔

کچھ روز قبل ہی اداکارہ سارہ خان نے اپنی 31ویں سالگرہ بھی منائی ہے۔

سارہ خان اور فلک شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی نجی زندگی سے متعلق آگاہ رکھتے ہیں۔

اس جوڑی کی ننھی سی بیٹی عالیانہ کا بھی اپنا ذاتی یوٹیوب چینل ہے جس کی مدد سے وہ ابھی سے ہی سوشل میڈیا اسٹار بن چکی ہیں۔

اداکارہ سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر چند تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔

اداکارہ کو ان تصویروں میں سے ایک میں بھارتی اداکار کارتیک آریان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ملاقات کب؟ کہاں؟ کس سلسلے میں ہوئی اس سے متعلق سارہ خان نے اپنے مداحوں کو آگاہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب فلک شبیر نے اہلیہ، سارہ خان کو شادی کے کامیاب تین سال گزرنے پر مبارکباد دی ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے فلک شبیر سے اپنی شادی کو بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ، میرا بننے کے لیے شکریہ۔‘