پاکستانی معروف اداکار فیروز خان کی اداکارہ نجیبہ فیض کے ہمراہ تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہے۔
اداکارہ نجیبہ فیض نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اداکار فیروز خان کے ساتھ گزشتہ روز چند تصویریں شیئر کی ہیں۔
“Only those who risk going too far can possibly find out how far they can go.“ #hiking #stayblessed🤲🏻 #ferozkhan pic.twitter.com/FlqNzmyFgJ
— Najiba Faiz (@NajibaFaiz5) August 9, 2023
تصویروں میں اِن دونوں فنکاروں کو سیاحتی مقام پر سیر سپاٹے اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
نجیبہ فیض نے اپنی اس پوسٹ پر معنی خیز کیپشن ’صرف وہ لوگ جو بہت دور جانے کا خطرہ مول لے سکتے ہوں ممکنہ طور پر جان سکتے ہیں کہ وہ کتنی دور جا سکتے ہیں،‘ بھی لکھا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ نجیبہ نے اپنی بھی نئی چند تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔