پمزنے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق خط کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسر (پمز) اسلام آباد کی انتظامیہ نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق خط کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق خط کی خبریں بے بنیاد ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق ارشد شریف کی والدہ کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے دوران جسم کے مختلف حصوں سے سیمپلز فارنزک لیب بھجوائےتھے، فارنزک رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔